Friday, April 19, 2024

عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی، وزیراعظم عمران خان

عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی، وزیراعظم عمران خان
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی۔

عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا بیرونی آقاؤں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ 30 روپے فی لٹر اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔ عوام اب زبردست مہنگائی کا ایک اور جھٹکا برداشت کرے گی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو رعایت دی ہے۔ بھارت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔