Thursday, March 28, 2024

عوام مہنگائی سے بلک رہے ہیں، موجودہ حکمران ہمیں کہتے تھے مہنگائی زیادہ ہے، شوکت ترین

عوام مہنگائی سے بلک رہے ہیں، موجودہ حکمران ہمیں کہتے تھے مہنگائی زیادہ ہے، شوکت ترین
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے عوام مہنگائی سے بلک رہے ہیں، جو حکومت میں ہیں وہ ہمیں کہتے تھے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج حالات انکے کنٹرول سے باہر ہوچکے۔ یہی لوگ پہلے ہمیں کہتے تھے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے۔

شوکت ترین نے کہا تحریک عدم اعتماد سے اب تک روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، موجودہ حکومت باتوں کے سوا کچھ نہیں کررہی۔ ہم اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار سے زائد پوائنٹس پر چھوڑ کرگئے تھے۔ تمام مسائل کا حل جلد ازجلد صاف اور شفاف الیکشن میں ہے۔

سابق وزیرِخزانہ مزید بولے روس کی یقین دہانی پر ہمیں امید تھی کہ سبسڈی کم ہوجائے گی۔