karachi (92 News) - پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے، 600 روپے کی بڑی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن اضافہ
جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 471 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بات کی جائے عالمی صرافہ بازار کی تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 617 ہوگئی ہے۔