Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے عوام کی درخواست پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جام پور کے دورے کی دعوت دی۔

حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات اور عوام کی درخواست پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔

ملاقات کے دوران صوبائی مشیر عامر سعید راں بھی موجود تھے۔