Thursday, April 25, 2024

عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم" قبول نہیں، شہباز شریف

عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم" قبول نہیں، شہباز شریف
February 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کا کہنا ہے عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم" قبول نہیں۔

مسلم لیگ ن نے بجلی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی گھر جائے، حکومت پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے۔ مزید کہا کہ عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں، لوگ اب صرف عمران نیازی سے نجات چاہتے ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں؟۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے، کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں۔