Saturday, May 18, 2024

عوام کو بڑا ریلیف، وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت

عوام کو بڑا ریلیف، وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے عوام کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزراء کو ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کو نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔

وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے۔

اُنہوں نے روز دیتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ کہا کہ معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی ہدایت کردی۔