Friday, April 26, 2024

عوام کو بڑا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

عوام کو بڑا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
June 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جو آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ عوام پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے مہنگے درآمدی فیول کے باعث صارفین کو ریلیف دینا ممکن نہیں، دو ہی حل ہیں لوڈشیڈنگ کریں یا بجلی مہنگی کریں۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس سے فی یونٹ بجلی 33 روپے 67 پیسے میں حاصل ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد، پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں 14 ارب 65 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔