Sunday, May 19, 2024

عوام کی حمایت رہی تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مریم نواز

عوام کی حمایت رہی تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مریم نواز
May 29, 2022 ویب ڈیسک

مانسہرہ (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہناہےعوام کی حمایت رہی تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ عمران خان نے جو زخم پاکستان کی معیشت کو لگائے وہ زخم شہبازشریف بھریں گے۔ ابھی حکومت کا چالیسواں نہیں ہوا اورشہبازشریف نے آٹا سستا کردیا،عوام نے لانگ مارچ اوردھرنے کومسترد کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو دھرنے کا بتایا مگرخود صبح سویرے فرارہوگیا، خیبرپختونخوا نے انتشارکے لانگ مارچ کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ دیا۔

مریم نوازنے کہا عمران خان کا انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ یہ ہیلی کاپٹرسے نہیں آتا،یہ یوٹرن لینے سے نہیں آتا،یہ آدھے راستے سے واپسی پرنہیں آتا۔