Saturday, July 27, 2024

عوام کا فیوز اڑ گیا، بجلی بل نہ بھرو تحریک شروع کردی بل پھاڑنے اور جلانے لگے

عوام کا فیوز اڑ گیا، بجلی بل نہ بھرو تحریک شروع کردی بل پھاڑنے اور جلانے لگے
August 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور، راولپنڈی، پشاور، کراچی (92 نیوز) - عوام کا فیوز اڑ گیا، بجلی بل نہ بھرو تحریک شروع کردی، مشتعل شہری بل جمع کرانے کی بجائے پھاڑنے اور جلانے لگے۔

لاہور، راولپنڈی، پشاور، کراچی سمیت شہر شہر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، کراچی میں یاسین آباد سے عائشہ منزل تک ریلی نکالی گئی۔ خانیوال میں مظاہرین نے کراچی ایکسپریس وے بلاک کردی۔

گوجرانوالا، اوکاڑہ، چونیاں میں بھی سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا گیا، قصور، پتوکی، حجرہ شاہ مقیم میں بھی مظاہرے کیے گئے، واپڈا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

رحیم یار خان میں شہریوں نے شاہی روڈ سے سٹی پل تک ریلی نکالی، ملتان میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کیلئے مساجد میں اعلانات کیے گئے۔ کوٹلی میں شہریوں نے بینڈ باجے کے ساتھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، بل بھی جلا ڈالے۔