Tuesday, May 7, 2024

او آئی سی کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر اظہار تشویش

او آئی سی کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر اظہار تشویش
May 28, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - او آئی سی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر اظہار تشویش کیا۔

مسلم ممالک کی عالمی تنظیم نے بیان میں کہا بھارت نے یاسین ملک کو جھوٹے  مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ۔ کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک کئی سالوں سے پر امن تحریک آزادی چلا رہے ہیں۔ بھارت یاسین ملک سمیت تمام غیر قانونی طور پر گرفتار کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری منظم جبر و تسلط کو فوری طور پر بند کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔