Thursday, April 18, 2024

نئی مردم شماری کیلئے اقدامات شروع کر دیے، اسد عمر

نئی مردم شماری کیلئے اقدامات شروع کر دیے، اسد عمر
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے نئی مردم شماری کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔

اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کوئی بھی ملک اچھی منصوبہ بندی چاہتا ہے تو اچھا معلوماتی ڈیٹا ہونا چاہیے۔ مردم شماری منصوبہ بندی کا اہم جزو ہے۔ آئین میں لکھا گیا ہے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری ہو گی۔ ٹیکنالوجی کے دور میں کبھی 18 سال بعد کبھی 20 سال بعد مردم شماری ہوتی ہے۔ تاخیر سے مردم شماری کے بعد اعتراضات بھی سامنے آتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے این سی او سی کو چلایا جارہا ہے۔ نگہبان ایپ کے ذریعے کورونا مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کے نظام کو موثر کیا گیا۔ تمام ملکی اکائیوں کے سامنے تمام فیصلے کیے گئے۔ مردم شماری کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔