Saturday, May 4, 2024

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال
December 31, 2022 ویب ڈیسک

آکلینڈ/ سڈنی (92 نیوز) – نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 2023 کا آغاز ہوا، آکلینڈ میں شاندار آتشبازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، شاندار آتشبازی سے آسمان رنگوں اور روشنیوں سے سج گیا۔

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ سڈنی کے ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ٹوکیو، بیجنگ، سنگاپور، جکارتہ، کوالالمپور سمیت مشرق بعید کے دیگر علاقوں میں بھی چند گھنٹوں میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر ملکوں میں بھی نیو ایئر کے استقبال کی تیاریاں جا رہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز اسکوائر میں روشنیوں کا شاندار میلہ سجے گا۔ گوگل نے بھی نئے سال کا جشن منانے کیلئے باجا بجا دیا۔