Tuesday, May 7, 2024

نیٹو نے خود کو بچانے کیلئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، یوکرینی صدر زیلینسکی

نیٹو نے خود کو بچانے کیلئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، یوکرینی صدر زیلینسکی
February 25, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے تنقید کرتے ہوئے کہا نیٹو نے خود کو بچانے کیلئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا۔

زیلینسکی نے کہا سب ڈرے ہوئے ہیں، ہمارے لیے جنگ میں جانے کو کوئی تیار نہیں۔ یوکرینی صدر نے یوکرائن میں 60 سال تک کے شہریوں کو فوج میں شامل ہونے کا حکم دیدیا۔

روسی صدر پیوٹن نے فرانسیسی صدر میکرون کو فون پر دھمکی دی کہ کوئی راستے میں آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ دوسری طرف امریکا نے بھی یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔