Saturday, April 20, 2024

نیٹو اور امریکا نے روس کا یوکرائن بارڈر سے فوج کی جزوی واپسی کا دعویٰ مسترد کر دیا

نیٹو اور امریکا نے روس کا یوکرائن بارڈر سے فوج کی جزوی واپسی کا دعویٰ مسترد کر دیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) نیٹو اور امریکا نے روس کا یوکرائن بارڈر سے فوج کی جزوی واپسی کا دعویٰ مسترد کر دیا اور روس پر فوجی دستے بڑھانے کا الزام عائد کر دیا۔

نیٹو اور امریکا دونوں کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا جزوی یا واضح انخلا دیکھنے میں نہیں آیا۔ وائٹ ہاوس نے روس پر یوکرائن  محاذ پر مزید 7 ہزار فوجی  بھیجنے کا الزام لگا دیا۔

 ادھر چین کے صدر شی جن پنگ نے فریقین سے بات چیت کے ذریعے یوکرائن مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فرانسیسی صدر میکروں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی صدر نے یوکرائن تنازع کے سیاسی تصفیے پر زور دیا۔ چینی صدر نے فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے نارمنڈی فارمیٹ سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مشرقی یورپ میں صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

 روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ برطانیہ نے یوکرائن معاملے پر اگر نئی پابندیاں لگائیں تو روس جوابی اقدام کرے گا۔