Friday, March 29, 2024

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کی سیلاب متاثرین کیلئے غذائی اجناس فاسٹ ٹریک پر منگوانے کی ہدایت

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کی سیلاب متاثرین کیلئے غذائی اجناس فاسٹ ٹریک پر منگوانے کی ہدایت
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر نے سیلاب متاثرین کیلئے غذائی اجناس فاسٹ ٹریک پر منگوانے کی ہدایت کر دی۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں عوام کے کھانے پینے اور ضروری غذائی اجناس کی ترسیل کے سلسلے میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈنیشن سنٹر نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی چیئرمین کی زیر صدار ت اجلاس میں تمام چیف سیکرٹریز اور فیڈریٹنگ یونٹس نے شرکت کی اور فوڈ سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو غذائی اجناس خصوصا ٹماٹر اور پیاز کو فاسٹ ٹریک پر منگوانے کے اقدمات کی ہدایت کی گئی ۔ فورم کو بتایا گیا کہ اس وقت غذائی اجناس کا سٹاک کافی تعداد میں موجود ہے اور اگلی فصل کی کاشت سے پہلے پہلے تک اگر بروقت اقدامات کرلئے جائیں تو انشاء اللہ پاکستان میں غذائی قلت نہیں ہو گی۔

 فورم نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں ایک مکمل روڈ میپ تیار کرلیا جائے جس میں گندم، چاول، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء کی نہ صرف فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے اور اس حوالے سے صوبوں کو درخواست کی گئی کہ وہ  تمام ذخیرہ اندوز افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔