Friday, April 19, 2024

نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا کو 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نے 27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔ مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔