Thursday, April 25, 2024

نیپرا نے کےالیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیپرا نے کےالیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی
November 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کراچی کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ہے، نیپرا نے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے قیمت میں کمی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا۔

لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔