Friday, March 29, 2024

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کردی
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ 

کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

باقی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہو گا۔

سی پی پی اے نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے 29 ستمبر کوعوامی سماعت کی تھی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کے الیکٹرک کی جانب سے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔