اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا بھی زوردار جھٹکا دے دیا گیا، نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے مہنگی کر دی۔
بجلی مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، صارفین پر انتیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ اڑتیس پیسے مہنگی کی گئی، اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔ کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب اٹھاون کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔