Friday, March 29, 2024

نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگی کردی
July 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 55 پیسے اضافہ کردیا۔ اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی، لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔