Tuesday, April 16, 2024

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
February 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے پسے عوام پر حکومت نے ایک اور بوجھ ڈال دیا۔ ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ بجلی بلوں پرہو گا۔ لائف لائن اور کےالیکڑک بجلی صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 12  پیسے  فی  یونٹ اضافے کی  درخواست جمع کروائی تھی۔