Monday, May 6, 2024

نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگائی کا شکار عوام پر ایک اور بوجھ گرا دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

صارفین پر 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی۔ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے پینتیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ ایل این جی کی قلت کے باعث چونتیس کروڑ بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔