Sunday, September 8, 2024

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی فی یونٹ 9 روپے 42 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی فی یونٹ 9 روپے 42 پیسے مہنگی کردی
July 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگائی میں پسے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی فی یونٹ 9 روپے 42 پیسے مہنگی کردی۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے، چیئرمین نیپرا کے استفسار پر کےالیکٹرک حکام نے بتایا کہ ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں حاصل نہیں کررہی؟ سستی بجلی نہ لینے کی منطق سمجھ نہیں آتی۔

کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے، دلائل سننے کے بعد نیپرا نے کے الیکڑک کیلئے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔