Sunday, May 5, 2024

نیپال میں سابق باغی کمیونسٹ رہنماء پشپا کمال ڈاہل پھر وزیراعظم بن گئے

نیپال میں سابق باغی کمیونسٹ رہنماء پشپا کمال ڈاہل پھر وزیراعظم بن گئے
December 26, 2022 ویب ڈیسک

کھٹمنڈو (92 نیوز) - نیپال میں ایک بار پھر باغی کمیونسٹ رہنماء پشپا کمال ڈاہل المعروف پرچنڈا وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی صدر کی پیشکش پر ملک کی سب سے زیادہ نشست رکھنے والی پارٹی کانگریس مقررہ مدت تک وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لاسکی۔ جس پر سابق وزیراعظم اولی کی رہائش گاہ پر ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اہم اجلاس میں قرعہ فال 68 سالہ پشپا کمال ڈاہل کے نام نکلا۔

طویل مشاورت کے بعد نام فائنل ہونے پر صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے آئین کے آرٹیکل 76 کی شق 2 کے تحت پشپا کمال ڈاہل کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ پشپا سیاسی زندگی میں پرچنڈا کے نام سے جانے جاتے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے چیئرمین بھی ہیں۔