Sunday, May 19, 2024

نیپال میں چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا ہو گیا

نیپال میں چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا ہو گیا
May 29, 2022 ویب ڈیسک

کھٹمنڈو (92 نیوز) - نیپال میں چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا ہو گیا۔ طیارہ سیاحتی مقام پاکھوڑا سے مغربی علاقے جوم سوم جا رہا تھا۔

 نیپال کے سیاحتی شہر پوکھرا سے  شمال مغرب میں جوم سوم   جانے والے طیارے کا اڑان بھرتے ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے نے صبح  9:55 پر ٹیک آف  کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما  نے بتایا  طیارہ مستنگ ضلع میں جوم سوم کے آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر اس کا رخ ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا تھا۔

طیارے میں 13 نیپالی ، 4  بھارتی اور  3  دوسرے افراد سمیت  22 مسافر سوار تھے۔ طیارے کی تلاش میں ایک ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔