Sunday, April 28, 2024

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی
December 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا کراچی ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے استقبال کیا، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا، آج اور کل آرام کریں گے۔

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2023 تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 10 جنوری، دوسرا 12 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے جنوری کو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی، سال 2002 میں نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلنا تھا تاہم ایک ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہوچکا، نسیم شاہ اور حسن علی کی واپسی ہوئی، بلے باز کامران غلام بھی ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اٹھارہ برس بعد پاکستان میں ایکشن میں نظر آئے گی۔