Saturday, April 27, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاوضہ ادا کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاوضہ ادا کر دیا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاوضہ ادا کر دیا۔ معاوضے کی رقم واضح نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی جس پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کے احتجاج پر نیوزی لینڈ بورڈ نے نقصان کا ازالہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مالی اعانت سکیورٹی، ہوٹلنگ، براڈ کاسٹنگ اور گراونڈ اسٹاف پر آنے والے اخراجات کی مد میں کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اضافی دس میچز کھیلنے پر آمادگی مالی نقصان پورا کرنے کی ہی کڑی ہے۔ نیوزی لینڈ نے آئندہ سال مئی میں اضافی پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر رضامند ظاہر کی ہے۔