Monday, September 16, 2024

نیوزی لینڈ کی عدالت کا سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کرنیکا حکم

نیوزی لینڈ کی عدالت کا سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کرنیکا حکم
August 26, 2023 ویب ڈیسک

ویلنگٹن (92 نیوز) - نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیہ ہونے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جینی شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔

کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔