Thursday, April 25, 2024

نیویارک میں زیر زمین بروکلن میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی

نیویارک میں زیر زمین بروکلن میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی
April 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - نیویارک میں زیر زمین بروکلن میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔ ابھی تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

امریکی شہر بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ نے امریکہ میں ہل مچا دی۔ نیویارک پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق  نیویارک کے شہر بروکلین کے ریلوے اسٹیشن میں نارنجی تعمیراتی بنیان پہنے اور منہ پر گیس ماسک لگائے ایک مسلح شخص نے پہلے ایک ڈبہ پھینکا جس سے دھواں نکلا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس کے بعد اس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔  فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔

پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے دھماکا خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹنے سے بچ گئے تھے۔ اگر یہ مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوتا۔ پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسکولوں کو بھی بند کروادیا ہے۔