Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے۔ نیوٹرلز نے فیصلہ کرنا ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے یا نہیں۔

ہفتہ کے روز بنی گالا میں صحافیوں یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد انتخابات ہیں۔ کوشش کرتے ہیں منزل تک پہنچنے کیلئے سمجھوتہ ہو جائے۔ کہا کہ الیکشن جتنا تاخیر سے ہوں گے، ان کا فائدہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جوتے پالش کرنے سے امریکہ سے تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ شہباز شریف میثاق معیشت چاہتے ہیں تو پہلے زرداری اور نواز شریف کے باہر پڑے اربوں روپے واپس لائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو دہشت پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، تشدد کر کے جو مرضی لکھوا لیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملعون سلمان رُشدی کے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہتے ہیں سلمان رُشدی ایک فتنہ ہے، اس سے زیادہ غلیظ آدمی اور کوئی نہیں، ان کا رُشدی کے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔