اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں نیوٹرلز کوسمجھایا تھا، سازش کامیاب ہوئی تومعیشت کی بحالی رک جائے گی۔
جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہا تھا ویسا ہی اس وقت معیشت کا حال ہے، روپیہ 8 مارچ کے بعد 178 سے گر کر 193 پر پہنچ گیا، دوسری جانب شرح سود 1998 کے بعد بلند ترین 15 فیصد ہوگئی۔
عمران خان نے کہا اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوچکی، سرمایہ کاروں کے 604 ارب روپے ڈوب گئے۔ مہنگائی 13.4 فیصد ہوگئی، ظاہر ہوتا ہے لوگوں کا امپورٹڈ گورنمنٹ پر کتنا کم اعتماد ہے۔