Saturday, April 20, 2024

نیوٹرل شخص کو متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے، نواز شریف

نیوٹرل شخص کو متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے، نواز شریف
January 22, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے نیوٹرل شخص کو متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ 

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن مہم کی قیادت کے سوال پر جواب دیا جلد اس بارے بتائیں گے۔

لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں آئندہ الیکشن اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ نوازشریف کی سزا کے خلاف زیرالتواء کیسز میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔