Friday, April 19, 2024

نیوٹرل کیساتھ کوئی لڑائی نہیں، بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے، عمران خان

نیوٹرل کیساتھ کوئی لڑائی نہیں، بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے، عمران خان
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہتے ہیں کہ نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوٹرل سے بات ہوئی تو موقف فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ہوگا۔ مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کرلوں گا، نقصان ملک کا ہوگا۔

عمران خان نے کہا پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔ معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب کا این آر او ٹو لیا۔ مزید کہا کہ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار حکومت میں ایک ایشو رہا، مختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں۔ پنجاب میں بزدار کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بناتا تو وہ کرپشن کرتا، علیم خان اور پرویز الہٰی ایک دوسرے کے خلاف تھے۔ کسی ایسے کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتا تھا جو ذاتی لوٹ مار کرتا۔ دونوں کا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر اتفاق تھا۔