Wednesday, April 24, 2024

نیوٹرل کے لفظ سے ایک شخص کی پوری ہوا ہی نکل گئی، مریم نواز

نیوٹرل کے لفظ سے ایک شخص کی پوری ہوا ہی نکل گئی، مریم نواز
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں نیوٹرل کے لفظ سے ایک شخص کی پوری ہوا ہی نکل گئی۔

سوموار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 22 سال کی پوری جدوجہد نیوٹرل کے لفظ سے ختم ہو گئی، آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گنتی کوئی اور پوری کرے، آپ کو بچانے کوئی نہیں آئے گا۔ دوسرے ملک سے ملنے والے تحائف پانچ ملین ریال میں بیچ دیئے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہونے کے باوجود پارٹی آپ کے ہاتھ سے ریت کے زروں کی طرح پھسل گئی۔ اگر آپ نے پرفارمینس دکھائی ہوتی تو ایسا نا ہوتا۔ وزیراعظم کو ارکان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کو ارکان خریدنے کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی ملک کو آپ کے خلاف سازش کی ضرورت نہیں، آپ خود ہی اپنے لیے کافی ہیں۔ سازش کے لیے امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی کالز کا ویٹ کرتے رہے۔ ابھی کچھ دن پہلے آپ ملک واپسی پر کشمیر کا سودا کر آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر نہیں دیکھ سکتے میں تو دکھا دیتی ہوں، آپ کو کہتی ہوں گیم از اوور۔ مزید کہا کہ قدرت کا انصاف دیکھو کہ جس کو نااہل کرایا وہ آج بھی عوام میں مقبول ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا ہمارے اُمیدوار وزیراعظم کے شہباز شریف ہیں، آئین کو نہ سمجھنے اور بات نہ ماننے کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔ آئین کا حلیہ بگاڑنے پر میں عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہوں۔ نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں۔