Thursday, March 28, 2024

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔ جس کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور معزز نواف بن سعید المالکی مہمان نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔

سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔