Friday, April 19, 2024

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی تیونس کے وزیر دفاع سے ملاقات، اہم اُمور پر گفتگو

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی تیونس کے وزیر دفاع سے ملاقات، اہم اُمور پر گفتگو
February 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تیونس کے وزیر برائے قومی دفاع سے ملاقات کی۔

چیف آف نیول اسٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے تیونس کے دورے کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔

میزبان حکام نے خطے میں بحری امن اور سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔