Friday, April 19, 2024

نیوکراچی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

نیوکراچی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
March 22, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں ٹارگٹ کلرز شہر کا امن تباہ کرنے کے درپے ہوگئے۔ نیوکراچی بلال کالونی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگایک بار پھر شروع شر پسندوں نے مذہبی جماعت کےرہنماوں کو نشانہ بناناشروع کردیا۔ گزشتہ روز گلستان جوہرمیں مولانا عبدالقیوم کے بعد آج نیوکراچی بلال کالونی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار
سلیم کھتری کو قتل کردیا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دو مسلح ملزمان کو دکان بھی جاتے دیکھا جا سکتاہےفوٹیج میں فائرنگ کے بعد ٹارگٹ کلرسڑک کی جانب دوڑتےنظر آرہے ہیں جبکہ لوگوں کو بھی ملزمان
کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل پرچارمسلح ملزمان آئے جنہوں نےحملہ کیاابتدائی تحقیقات کے مطابق سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگیں ہیں ملزمان نےاندھا دھند فارئرنگ کی تفتیش کیلئے جائے وقوع سے مزید شواہد حاصل کررہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک 9 میں نامعلومملزمان کی فائرنگ سے مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چند ہفتے پہلے گلستان جوہرمیں ہی ماہر تعلیم خالد رضا کو بھی ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا تھا۔