Thursday, March 28, 2024

نیوکلیئر انجینئرنگ کی 20 سالہ طالبہ مس امریکا بن گئیں

نیوکلیئر انجینئرنگ کی 20 سالہ طالبہ مس امریکا بن گئیں
December 17, 2022 ویب ڈیسک

موہیگن سن (92 نیوز) - نیوکلیئر انجینئرنگ کی طالبہ مس امریکا بن گئیں۔ 20 برس کی گریس کو مس امریکا کا اعزاز ریاست کنیکٹی کٹ میں مقابلہ حسن کے موقع پر دیا گیا۔ مس امریکا کا مقابلہ جیتنے والی گریس، مس وسکونسن بھی رہ چکی ہیں۔

ذہانت اور حسن کا حسین امتزاج، نیوکلیئر انجینئرنگ کی طالبہ مس امریکا منتخب ہوگئی۔ مس امریکا کا مقابلہ ریاست کینکٹی میں ہوا، جس میں مس وسکونسن کا اعزاز رکھنے والی 20 سالہ گریس سب سے خوبصورت خاتون قرار پائیں۔

گریس نے اس مقابلے میں 50 حسیناؤں کو پچھاڑا، مس نیو یارک ٹیرن ڈیلانی اسمتھ پہلی جبکہ ایوری بشپ پہلی ایشین امریکن دوسری رنر اپ رہیں۔

وسکونسن یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی گریس کو مس امریکا منتخب ہونے پر 50 ہزار ڈالر کیش اسکالرشپ سے بھی نوازا گیا۔ مس امریکا کے مقابلے میں گریس نے مہارت سے وائلن بجا کر ججز کو حیران کیا۔

گریس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر انجینئر بننے کا خواب دیکھا ہے اور وہ اسے پورا کریں گی۔