Wednesday, April 24, 2024

نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب کی انکوائری، آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب کی انکوائری، آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
January 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب کی انکوائری کے کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی۔ نیب کا کیس میں شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے۔ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے۔

 فیصلے کے مطابق نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔ نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی۔ آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔