Sunday, September 8, 2024

نیلم جہلم منصوبہ مکمل، بجلی صارفین سے اضافی 9 ارب وصولی پر پی اے سی برہم

نیلم جہلم منصوبہ مکمل، بجلی صارفین سے اضافی 9 ارب وصولی پر پی اے سی برہم
March 9, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود بجلی صارفین سے اضافی 9 ارب روپے وصول کرنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے برہمی کا اظہار کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیلم جہلم سرچارج فوری صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ڈسکوز کے پاس صرف 2.9 ارب روپے موجود ہیں۔ یہ صارفین کو فوری واپس کر دینگے۔

پی اے سی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے تقرر کے طریقہ کار پر اظہار تشویش کیا، سی ای اوز کے تقرر کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔