Monday, May 6, 2024

نئے سال کے آغاز سے پی ٹی آئی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

نئے سال کے آغاز سے پی ٹی آئی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
January 1, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نئے سال کے آغاز سے پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ شہبازشریف کو جلدی سونے کا مشورہ، کپڑے بیچ کر ریلیف دینے کے وعدے کا حساب مانگ لیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں اسدعمر نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیس فیصد تک اضافہ ہوچکا۔ شہبازشریف نے کپڑے بیچنے تھے اس کا کیا بنا۔

اسد عمر نے تسلیم کیا کہ عارف علوی کو مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی۔ الیکشن کے سوال پر بولے کبھی ہدف حاصل ہوتا ہے کبھی نہیں۔

پی ٹی آئی کا دعوی ہے کہ کراچی میں ووٹ بینک ان کا ہے، تین یا 13 کے ملنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔