نئے مالی سال کا بجٹ پنجاب کے عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے نئے مالی سال کا بجٹ پنجاب کے عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کم عرصے میں انتہائی محنت سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی۔ یہ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے۔
حمزہ شہباز بولے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے ۔ صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ متوازن، ٹیکس فری اور ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا- بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا روڈمیپ ہے۔