Tuesday, July 23, 2024

نئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
August 20, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی سندھ نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچے، ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس ایس پیز نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔

آئی جی راجہ رفعت مختار کا کہنا تھا سندھ کی صورتحال دیکھ کر ہی کوئی بات کی جا سکتی ہے، وہ پولیس اور صوبے کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔