Thursday, April 25, 2024

نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
April 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے گورنر پنجاب سے حلف لیا۔

سرفراز چیمہ کو چودھری سرور کی برطرفی کے بعد گورنر نامزد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ انہوں نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطرف کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور کو ناراض ارکان کا گروپ بنانے اور نون لیگ کی حمایت کرنے پر برطرف کیا تھا۔