Thursday, May 2, 2024

نئے بجٹ میں موبائل فون کی درآمد پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

نئے بجٹ میں موبائل فون کی درآمد پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نئے بجٹ میں موبائل فون کی درآمد پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موبائل فون 100 روپے سے لے کر 16 ہزار روپے مہنگے ہوجائیں گے، 6 ہزار یا اس سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ٹیکس عائد ہوگا، سگریٹ، ہوائی جہاز کے ٹکٹ، بینکوں کی سروسز پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا۔

وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر نیا ٹیکس عائد کردیا گیا، درآمدی فونز پر100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد ہوگی۔ 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد ہوگی، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی،7  سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کی جارہی ہے۔

بجٹ میں مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی، کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات پر ایکسائز ڈیوٹی 16 سے بڑھا کر 19.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

بینکوں پر ٹیکس 39 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی، بینکنگ کمپنیز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل کی گئی، غربت کم کرنے کے لیے زیادہ آمدنی والے افراد پر ون ٹائم ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی۔