Wednesday, April 24, 2024

نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع، انتخاب آج 4 بجے ہوگا

نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع، انتخاب آج 4 بجے ہوگا
July 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے، اسپیکر کا انتخاب آج 4 بجے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کی طرف سے سبطین خان نے کاغذات جمع کرا دیئے، سیف الملوک کھوکھر نون لیگ کے امیدوار ہیں۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی گئی۔ پینل آف چیئرمین کے رکن وسیم بادوزئی نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کر دیا۔