Thursday, April 18, 2024

نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
January 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے تعینات ہونیوالے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارچ سنبھال لیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے دفتر میں ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سے ملاقات بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تمام چیلنجز سے موثر انداز سے نمٹیں گئے۔ ہماری پہلی ترجیح شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔ قانون اور الیکشن کمیشن کی مرضی کے تحت تقرر و تبادلے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا پنجاب کو دہشت گردی کی لہر سے محفوظ بنائینگے، جرائم کی شرح میں کمی لانے کیلئے پولیس ریسپانس میں بہتری لانا ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا اسکول کالجز میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، اسکی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔