Monday, May 6, 2024

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا
November 30, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کا کہنا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں۔ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی۔ ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔