اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو گا۔
خواجہ آصف نے واضح کر دیا کہ 29 نومبر کو تقریب بھی ہو گی۔ پانچ سینئر جنرلز میں سے ایک آرمی چیف تعینات ہو گا ۔ تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں۔ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی۔ عمران خان نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف بولے منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔ جو بھی نام ہوا اس پر سیاسی اور عسکری قیادت کا مکمل اتفاق ہو گا ۔ جو نام آئیں گے ان پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا ۔ تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کا، مگر فیصلہ مشاورت سے کرتے ہیں ۔