Thursday, September 19, 2024

نئے آرمی چیف کے نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہو گا، خواجہ محمد آصف

نئے آرمی چیف کے نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہو گا، خواجہ محمد آصف
November 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے نئے آرمی چیف کے نام کے حوالے سے ابھی مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہو گا۔

خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک ہے۔ اٹھارہ یا انیس  نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔ ن لیگ کا کوئی فیورٹ نام نہیں۔ جو نام فوج بھیجے گے اس پر ہی مشاورت ہو گی ۔

انہوں نے کہا عمران خان کے حالیہ بیانات پر قانونی کاروائی ہونی چاہیئے۔ عمران خان ذاتی مفاد کے لئے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں۔ عمران خان الزامات لگا کر ہمارے بین الاقوامی تعلقات کو خراب کر رہے ہیں۔ عمران خان کا اپنے ذاتی مفاد کے لئے ملکی سالمیت اور وقار سے کھیلنا جرم ہے۔